پالمورو نیائے یاترا کا حلقہ اسمبلی مکتھل سے آغاز

   

حلقہ پارلیمان محبوب نگر میں امن و انصاف کو یقینی بنانے کیلئے شعور بیداری کی کوشش
مکتھل /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر ومشی چندرا ریڈی رکن کانگریس ورکنگ کمیٹی و سکریٹری کانگریس پارٹی نے آج صبح گیارہ بجے دن حلقہ اسمبلی مکتھل کے کرشنا منڈل کے مستقر پر واقع سری لنگیشورا مٹھ سے اپنی پالمورو و نیائے یاترا کا آغآز کیا جو 25 دن تک حلقہ پارلیمان محبوب نگر کے 7 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرتے ہوئے کوڑنگل پر ختم ہوگی ، یاترا کے آغاز کے موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ومشی چندرا ریڈی اور رکن اسمبلی مکتھل مسٹر وی سری ہری نے کہا کہ پورے ملک میں مسٹر راہول گاندھی کی امن و محبت اور پیار کے پیغام کے ساتھ نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا سے متاثر ہوکر پارٹی کے سکریٹری مسٹر ومشی چندرا نے محبوب نگر کے پارلیمانی حلقہ میں پالمورو ونیائے یاترا کا آج آغاز کیا جو پورے ضلع محبوب نگر کے پارلیمنٹ حلقہ کے سات اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی اور عوام میں نفرت اور عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے خلاف عوامی شعور بیدار کرتے ہوئے امن و ترقی اور ہر طبقہ کیلئے انصاف پر مبنی اقدامات کو یقینی بنانے والی حکومتوں کے قیام اور تشکیل کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ پالمورو ونیائے یاترا اپنے آغاز کے آج پہلے دن کرشنا ، ہندوپور ، کنسی ،کتہ پلی ، مانگنور اور موضع ورکور تک کا احاطہ ہوگا جبکہ کل یکم فروری کو موضع نیٹر گاؤں سے آغاز کرتے ہوئے اٹکور منڈل کا احاطہ کیا جائے گا ۔ حلقہ اسمبلی مکتھل میں تین روزہ ریالی کے دوران پہلے دن 31 جنوری کو مکتھل اور کرشنا منڈلس اور یکم فروری کو مانگنور اور اٹکور منڈل اور دو فروری کو نروا ، امرچنتہ اور آتماکور منڈل کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس کے بعد حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ۔ حلقہ اسمبلی دیورکدرہ حلقہ اسمبلی شادنگر اور جڑچرلہ ، محبوب نگر اور کوڑنگل اس طرح پورے 21 دن میں یہ سات اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا ۔ آج صبح ریالی کے آغاز کے موقع پر مسٹر ومشی چندرا ریڈی کے علاوہ رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سری ہری ، رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی رکن اسمبلی دیورکدرہ جی مدھوسدن ریڈی ، مسٹر پرشانت ریڈی ، ناگراج گوڑ ، لکشما ریڈی ، گوپال ریڈی کے علاوہ اقلیتی قائدین نورالدین ،عبدالرحمن ، محمد فیاض ، حسام الدین ، محمد صادق ، محمد افروز ، رحیم پٹیل ، سالم چاؤش ، شمس الدین و دیگر شامل تھے ۔