کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سوال پر وزارت جل شکتی کی وضاحت
حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دینے کے لئے تلنگانہ حکومت کی مساعی کو آج اُس وقت دھکہ لگا جب مرکزی حکومت نے پراجکٹ کو قومی درجہ دینے سے انکار کردیا۔ مرکز کی جانب سے وزارت جل شکتی نے تلنگانہ حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دینا ممکن نہیں ہے۔ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان جاری تنازعہ عدالت میں ہے لہذا کسی بھی پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کی تجویز کو واپس کردیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ سی ایچ کرن کمار ریڈی نے لوک سبھا میں اِس مسئلہ پر سوال اُٹھایا تھا جس کے جواب میں وزارت جل شکتی نے واضح کیاکہ پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔ ڈسمبر 2024 ء میں تلنگانہ حکومت کی درخواست پر فیصلہ کیا جاچکا ہے۔1