محبوب نگر ۔ 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پالمور یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن میں ڈپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے یوم دستور کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن، ڈاکٹر راجن کمار پی آراو، ٹیچنگ اسٹاف بشمول ڈاکٹر وجئے لکشمی، ڈاکٹر جاوید حسین، ناگاسدھا، جیا نائک، انجنیلو کے علاوہ ایم بی ے اور ایم ایڈ کے طلباء نے حصہ لیا۔ دستور ہند کے نفاذ اور اس کے مختلف مضمرات و خصوصیات پر ڈاکٹر بشیر احمد نے سیر حاصل روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ارجن کمار نے دستور ہند اور شہریوں کے حقوق و فرائض پر مخاطب کیا۔ طلباء نے بھی مقالے پیش کئے۔ ناگاسدھا نے دستور ہند کے دیباچے کو پڑھتے ہوئے شرکاء سے عہد لیا۔