پالی ٹیکنیک میں داخلہ انٹرنس کا اعلان

   

پالی سیٹ 2019 اعلامیہ کی اجرائی ، ایس ایس سی طلبہ انٹرنس میں شرکت کے اہل
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاستی بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے ریاست کے پالی ٹیکنیک کالجوں کے ڈپلوما کورسیس میں داخلوں کے لیے منعقد کئے جانے والے پالی سیٹ 2019 کے لیے اعلامیہ جاری کیا اور بتایا کہ ایسے امیدوار جو کہ ایس ایس سی کامیاب ہوں اور 16 مارچ سے امتحانات ایس ایس سی میں شرکت کرنے والے طلباء بھی پالی سیٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے اور یہ طلباء بھی پالی سیٹ کے لیے درخواستیں پیش کرسکتے ہیں ۔ 14 مارچ تا 4 اپریل تک آن لائن کے ذریعہ اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ پالی سیٹ 2019 کے لیے ایس سی ، ایس ٹی طلباء ہوں تو بطور فیس 250 روپئے اور دیگر تمام طلباء کو 400 روپئے فیس ادا کرنا ہوگا ۔ ٹی ایس آن لائن اور می سیوا مراکز میں آن لائن کے ذریعہ درخواستیں پیش کرنے کا طلباء کو مشورہ دیاگیا ۔ پالی سیٹ 2019 کا داخلہ ٹسٹ 16 اپریل کو صبح 11 تا ایک بجے دوپہر تک منعقد ہوگا ۔ اور 24 اپریل کو ہی نتیجہ جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جس کے بعد ویب آپشن حاصل کر کے داخلوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ داخلوں سے متعلق تفصیلی شیڈول بعد ازاں جاری کیا جائے گا ۔۔