پانچ ماہ کی دلہن کی خودکشی

   

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ علاقہ میں ایک 5 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔پولیس بورا بنڈہ نے بتایا کہ 25 سالہ لاونیا جو ایس بی آر ہلز کے ساکن راجندر کی بیوی نے خودکشی کرلی ۔ لاونیا حاملہ تھی جس کی شادی 5 ماہ قبل ہوئی تھی لاونیا کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں ہراساں و پریشان کر رہے تھے ۔ راجندر جی ایچ ایم سی میں آٹو چلایا کرتا ہے ۔ 14 اگست کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ خاتون نے انتہائی اقدام کیا تاہم پڑوسیوں نے خاتون کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ کل فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع