ماتیا محل کے سابق رکن اسمبلی اقبال کے علاوہ ایم سی ڈی کے دو کانگریس کونسلرس‘ علی محمد اقبال اور سلطانہ عابدی نے بھی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اے اے پی نے ٹوئٹر پر ایک تصوئیر بھی جاری کی ہے
نئی دہلی۔کانگریس پارٹی سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے اور دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر شعیب اقبال نے جمعرات کے روز چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر اروند کجریوال کی نگرانی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ماتیا محل کے سابق رکن اسمبلی اقبال کے علاوہ ایم سی ڈی کے دو کانگریس کونسلرس‘ علی محمد اقبال اور سلطانہ عابدی نے بھی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اے اے پی نے ٹوئٹر پر ایک تصوئیر بھی جاری کی ہے۔
یہ شمولیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔
فبروری 8کے روز دہلی میں اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 11فبروری کے روز ووٹوں کی گنتی کی جائے گی