نئی دہلی ۔ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا ممکنہ طور پر ہندوستان کے اگلے دو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میچز نہیں کھیلیں گے، کیونکہ آل راؤنڈر ٹخنے کی تکلیف سے صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ہندوستان کا مقابلہ دفاعی چمپئن انگلینڈ سے 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں ہونا ہے اور اگلا مقابلہ 2 نومبر کو ممبئی میں سری لنکا سے ہوگا۔ پانڈیا کے لکھنؤ میں انگلینڈ کے خلاف کھیل سے پہلے ٹیم میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف رواں ونڈے ورلڈ کپ کے ہندوستان کے چوتھے لیگ میچ کے دوران اپنی ہی بولنگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے کے بعد 30 سالہ نوجوان پانڈیا میدان سے لنگڑکر باہرگئے تھے اور باقی میچ میں حصہ نہیں لیا۔نتیجے کے طور پر وہ 22 اکتوبرکو نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے کے لیے دھرم شالہ میں ٹیم میں شامل نہیں ہوئے اور انھیں بنگلورو میں ایک ماہر ڈاکٹر کے ذریعے مطلوبہ انجیکشن کے ساتھ علاج کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لے جایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر جنوبی افریقہ (5 نومبر) اور نیدرلینڈز (12 نومبر) کے خلاف آخری دو لیگ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے کیونکہ طبی ٹیم انہیں صحت یاب ہونے کے لیے مزید کچھ دن انتظار کرے گی۔ این سی اے میںٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈرکو دستیابی میں جلدی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ سیمی فائنل کے لیے مکمل طور پر فٹ پانڈیا چاہتے ہیں۔ پانچ مقابلوں میں پانچ جیت کے ساتھ، میزبان ہندوستان واحد ٹیم ہے جو جاری ونڈے ورلڈ کپ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ دو بارکی چمپئن کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جسے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے لیے کم ازکم چار اور ممکنہ طور پر اپنے باقی پانچوں میچز جیتنے کے لیے بہت بڑا کارنامہ درکار ہے اور ٹیم کے موجودہ فام اور مظاہروں کے دیکھ کریہ ناممکن لگ رہا ہے۔