پانڈی بم دھماکہ اور قتل کیس، 13 ملزمین کیخلاف چارج شیٹ

   

چینائی : قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے ولیانور (پڈوچیری) بم دھماکہ کیس میں 13 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ اس قتل عام میں بی جے پی کے دو عہدیداروں کا قتل بھی شامل ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری کے علاقہ ولیانور میں 26 مارچ کوموٹرسائیکل پر سوار 6 حملہ آوروں نے ایک بیکری کے سامنے سینتھل کمارن پر د یسی بم پھینکے ۔ اس کے بعد ملزم نے متاثرہ پر چاقو سے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر ایک کیس درج کیا، جسے این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا اور 29 اپریل کو دوبارہ درج کیا گیا۔ اس کیس کے کلیدی سازشی نتھیانندم کو بعد میں اس کے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت وگنیش، شیوا شنکر، راجہ، پردیپ، کارتیکیان، وینگیٹش، راجمانی، ایزھوملائی، کتھرویل، رامچندرن، لکشمنن، دلیپن اور رامناتھن کے طور پر ہوئی ہے ۔