پانی پوری کھانے سے متاثر ہونے والے بچوں کی

   

کے ٹی آر نے عیادت کی،متاثرہ بچوں کے والدین کو ہاسپٹل میں دلاسہ دینے والوں میں ہریش راؤ بھی شامل
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر اور بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی ہریش راؤ نے ضلع راجنا سرسلہ کے تنگا پلی میں پانی پوری کھانے کے بعد سمیت غذا کا شکار ہو کر بیمار ہونے والے بچوں سے ہاسپٹل پہونچکر ملاقات کی ۔ دونوں سینئیر قائدین نے ہاسپٹل کے مختلف وارڈس کا دورہ کیا ۔ بیمار بچوں کے علاوہ ان کے والدین سے ملاقات کی بچوں کی صحت اور طبی امداد کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ساتھ ہی ڈاکٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ کے ٹی آر نے ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ معصوم بچوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے اور انہیں بہترین ادویات اور طبی نگہداشت فراہم کی جائے ۔ واضح رہے کہ تنگا پلی علاقے میں پانی پوری کھانے کے بعد متعدد بچوں کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ جس کے بعد انہیں قئے اور دست کی شکایت پر فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا بی آر ایس قائدین نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ پارٹی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور بچوں کی مکمل صحت یابی تک تمام ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا ۔۔ 2/m/b