چینائی : ٹاملناڈو کے مقام تریچی میں ایک گھر میں پانی کے ٹینک کے لیے زمین کھودتے ہوئے تین پنچلوک مورتیاں ملنے پر ہلچل مچ گئی۔ کچھ ہی دیر میں وہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے مورتیوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کے لیے بھیج دیا ہے۔ مورتیوں کو ضلعی خزانے میں رکھا گیا ہے۔ تین بتوں میں سے ایک رام کی مورتی ہے اور دو مورتیاں کسی دیوی سے ملتی جلتی ہیں۔ سریش تریچی ضلع میں منچنالورکے قریب وینگن کوڈی میں رہتا ہے۔ اس نے اپنے گھر میں پانی کی ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے لیے مزدورگھر میں زمین کھود رہے تھے۔ تقریباً چھ فٹ گہری کھدائی کرتے ہوئے اچانک اس کا سبل کسی دھات نما چیز سے ٹکراگیا۔