پان شاپ پر دھاوا ، ممنوعہ حقہ پراڈکٹس ضبط

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور زون نے ایک پان شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے ممنوعہ حقہ پراڈکٹس فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے مادھاپور کے علاقہ میں کارروائی انجام دی اور 32 سالہ سید اشفاق ساکن ہمایوں نگر مہدی پٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک ہزار روپئے نقد رقم 18 حقہ 12 فلیور باکس ، دیگر اشیاء جس کی مالیت 38,000 روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا اور گرفتار پان شاپ مالک کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مادھاپور پولیس کے حوالے کردیا ۔