پاپولر فرنٹ پر پابندی سے مشتعل ہوئے اسدالدین اویسی، کہا- کالے قانون سے اب ہرمسلم نوجوان کی ہوسکتی ہے گرفتاری

   

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 سال کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ پی ایف آئی کے ساتھ اس کے دیگر 8 معاون تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ لئے گئے اس ایکشن پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی  نے کہا، ‘جرم کرنے والے کچھ لوگوں کو غلط کام کا یہ مطلب نہیں کہ تنظیم پر ہی پابندی عائد کردی جائے‘۔