پاکستان، افغانستان میں قیام امن کا خواہاں : عمران خان

,

   

اسلام آباد : افغانستان کے ایک روزہ دورہ میں کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں کابل کا دورہ کرنے کا مقصد، جب افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ ہیکہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کا خواہاں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد اعتماد سازی، ابلاغ میں اضافہ اور افغانستان کو پاکستان کی قیامِ امن کی کوششوں یقین دہانی کرانا ہے۔ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ سب افغانستان میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کیساتھ طالبان کے مذاکرات اور پھر بین الافغان مذاکرات میں اسلام آباد نے اپنا کردار ادا کیا۔عمران خان نے کہا کہ قطر میں جاری مذاکرات کے باوجود افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت دورہ کرنے کا مقصد یہ ہیکہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ جس طرح ممکن ہو پاکستان قیام امن میں اپنا کردار ادا کرے ۔