پاکستان:بلو چستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے

   

اسلام آباد،17فروری(یو این آئی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔‘ایکسپریس نیوز’ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر بوسیدہ املاک کے جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 60 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔