کشمیر پر مودی نے اپنا آخری پتہ پھینک دیا:عمران خان

,

   

اسلام آباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جمعہ کے دن کہا کہ وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی ’’تاش کی اپنی آخری چال‘‘ چل چکے ہیں ۔ انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی نہیں کررہا ہے ۔ ہانگ کانگ کے احتجاج کو خبروں میں نمایاں مقام دیا جارہا ہے لیکن کشمیر کے احتجاج نظرانداز کئے جارہے ہیں ۔ وہ ایک انسانی زنجیر تقریب سے خطاب کررہے تھے جو کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوستان کے حوصلے کو جو جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے دستبرداری کے متعلق ہے ۔ وہ ان پر عائد تحدیدات کی برخواستگی تک اسے قبول نہیں کریں گے ۔ نریندر مودی نے ایک غلطی کی ہے ۔ انہوں نے تاش کی اپنی آخری چال چل دی ہے لیکن کشمیری عوام اس کو قبول نہیں کریں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام کے دلوں سے گزشتہ 70 سال کے دوران خوف نکل چکا ہے ۔
اس تقریب میں شرکت کیلئے ڈی چوک پر کئی پاکستانی جمع ہوگئے تھے ۔ علحدہ طور پر عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ وہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلسل ہانگ کانگ کے احتجاج کو نمایاں مقام دینے اور کشمیر میں ’’مقامی حقوق کے بحران ‘‘ کو نظرانداز کرنے پر انہیں لاحق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو /5 اگست کو منسوخ کردیا تھا ۔ پاکستان نے اس اقدام پر برہمی کا ردعمل ظاہر کیا تھا ۔ اور ہندوستانی سفیر کو خارج کردیا تھا ۔ اس وقت سے پاکستان ہندوستان کے خلاف اس مسئلہ پر بین الاقوامی تائید جمع کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ہندوستان اپنا موقف برقرار رکھے ہوئے ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ایک باہمی معاملہ ہے جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہے اور اس کا کوئی امکان نہیں کہ کوئی تیسرا فریق اس سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایسی صورتحال میں گزشتہ 70 سال سے مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے دل سے خوف ختم ہوگیا ہے اور اب وہ حکومت ہند کی کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔

پاکستانی اخبارات کی عمران خان پر سخت نکتہ چینی
اسلام آباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ممتاز اخبارات نے وزیراعظم عمران خان کے متنازعہ بیان پر ان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ عمران خان نے اپنے اس بیان میں کہا تھا کہ ان کی خواہش ہیکہ وہ ملک کے 500 بدعنوان افراد کو چینی صدر کی طرح جیل بھیج سکتے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے اپنے ملک میں بدعنوانی کے خلاف زبردست مہم شروع کی ہے۔ اخبارات نے عمران کے بارے میں کہا ہیکہ اس سے ان کے ’’انتشارذہنی‘‘ کا پتہ چلتا ہے۔ عمران خان رواہ ہفتہ چین کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے بدعنوانی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے جو ایک چیز چین سے سیکھی ہے وہ یہ ہیکہ ملک کی قیادت کو کس طرح بدعنوانی سے نمٹنا چاہئے۔ انہوں نے چہارشنبہ کے دن چینی تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری تمنا ہیکہ میں صدر ژی کی مثال پر عمل کرسکوں اور ملک کے سب سے زیادہ رشوت خور 500 افراد کو جیل بھیج سکوں۔ عمران خاں نے یہ بات ژی کی رشوت خوری کے خلاف 2012ء میں شروع کی گئی تحریک کا بظاہر حوالہ دے رہے تھے۔ اس تحریک کے جال میں سارے ملک چین کے مختلف سطحوں کے 153 ملین عہدیداروں کو پھنسایا گیا۔