پاکستانی باشندے کو چھ روز بعد وطن واپس بھیجا گیا

   

سرینگر: حکام نے چھ روز قبل غیر دانستہ طور پر سرحد پار کرنے والے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک باشندے کو چہارشنبہ کے روز چکن دا باغ کرانسگ پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔بتا دیں یہ شخص منجکوٹ تحصیل کے بھمبر گلی بریگیڈ علاقے میں28 اپریل کو غیر دانستہ طور پر سرحد پار کر گیا تھا اور فوج نے اس کو پکڑ لیا تھا۔