پاکستانی جرنلسٹوں کو ایل او سی عبور کرنے سے روکا گیا

   

اسلام آباد ، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے آج سینکڑوں جرنلسٹوں کو روک دیا جو اس ریاست میں واقع لائن آف کنٹرول کی طرف علامتی طور پر بڑھ رہے تھے۔ کئی گاڑیوں میں سوار صحافیوں کو ایل او سی سے تقریباً سات کیلومیٹر کے فاصلے پر روک دیا گیا۔ جرنلسٹوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کیلئے ادویات اور غذا سے بھرے دو ٹرک ساتھ لے آئے ہیں۔