پاکستانی سفیر سہیل محمود کی ہندوستان واپسی

   

اسلام آباد۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سفیر متعینہ ہندوستان سہیل محمود کو دوبارہ ہندوستان بھیجا جارہا ہے تاکہ ہند و پاک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جائے اور امریکہ، چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہندوستان میں متعینہ پاکستانی سفیر جنہیں کشیدگی کے بعد پاکستان واپس طلب کرلیا گیا تھا، اب دوبارہ نئی دہلی جاکر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔