کراچی۔23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ میں ویزا نہ ملنے کی وجہ سے شرکت سے محروم پاکستانی شوٹرز جی ایم بشیر اور خلیل احمد کو اگلے اولمپکس گیمز میں رسائی کے لئے چین میں ہونے والے ایونٹ میں قسمت آزمائی کا موقع مل گیا ہے۔ عالمی شوٹنگ فیڈریشن نے اپریل میں چین میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے کوٹے کو شامل کردیا ہے۔ ہندوستان میں پاکستان ریپیڈ فائر ایونٹ میں حصہ لیتا جو 2020 اولمپک گیمز کا رسائی رائونڈ بھی ہے۔