پاکستانی فلم ہدایت کار کو قتل کے جرم میں عمر قید

   

کراچی۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کراچی کی ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فلم ڈائریکٹر منصور مجاہد اور خاتون عناب حمید کو جون 2013 میں اپنے دوست فیصل نبی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے جون 2013 میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ایک اپارٹمنٹ میں قتل کئے گئے فیصل نبی کے مقدمے کی سماعت کی اور زیر حراست ملزمان منصور مجاہد اور عناب حمید کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزا سنادی۔ جج نے دونوں ملزمان کو عمر قید کے ساتھ ساتھ مقتول کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔