پاکستانی فوج منتخب حکومت کی حامی

   

قانون اور دستور پر ایقان
اسلام آباد ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی آزادی مارچ اور احتجاج کے درمیان پاکستانی فوج نے کہا کہ وہ کسی بھی منتخب حکومت کی حامی ہوتی ہے ۔ ہمارا ایقان ہے کہ قانون اور دستور ہی اس ملک کے نگہبان ہے اور ہماری تائید جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہے ۔ ہم کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہے ۔ فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے جمعہ کے دن وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دو دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ۔