پاکستانی فوڈز کی بیرون ممالک طلب میں اضافہ

   

اسلام آباد: پاکستانی فوڈز کو دنیا کے دوسرے ملکوں میں پہلے سے بھی زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ مانگ میں اسی مسلسل اضافے کے پیش نظر شارجہ میں بھی اب’مینو فیکچرنگ ‘ لئے نیشنل فوڈز’ کو لائسنس مل گیا۔یہ پیش رفت پاکستان کے کھانوں کیلئے امارات میں بھی اضافہ کے باعث سامنے آئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل فوڈز نامی پاکستانی کمپنی کی سالانہ برآمدات میں اضافے کے پیش نظر ہے۔ جو بڑھ کر 2.2 ارب سے بڑھ کر 2.4 ارب روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی حکام اور مارکیٹ سے متعلق اہم تجزیہ کاروں کے مطابق اب یہ کمپنی عرب امارات میں بھی اپنی غذائی مصنوعات کا نقش بٹھائیگی۔نیشنل فوڈزکے بارے میں بتایا گیا ہے’یہ کمپنی بنیادی طور پر فوڈ مینوفیکچرنگ کرتی ہے جسے شارجہ میں بھی اب بھر پور انداز سے کام کا موقع ملے گا۔کیونکہ شارجہ نے اب اس کی درخواست قبول کر کے لائسنس جاری کر دیا ہے۔نیشنل فوڈز اچار، کیچپ اور میٹھے سمیت کئی کھانوں کی تیاری اور فروخت کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات کمپنی جغرافیائی منڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔