پاکستانی ٹیموں کا اعلان

   

کراچی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ میں نظر آئیں گے۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینیئر کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان کی نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، احسان اللّٰہ دونوں فارمیٹ میں شامل ہیں۔ زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹیم میں شامل ایوب توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ انہوں نے پی ایس ایل میں جارحانہ انداز سے متاثر کیا۔