پاکستانی چیف آف اسٹاف کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

   

ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے پاکستان افواج کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔ دونوں برادر ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات کے متعلق بات چیت ہوئی۔ قائدین نے فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بھی غور ہوا ہے۔ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف، سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی و دیگر موجود تھے۔
اور معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبد اللہ العتیبی بھی موجود تھے۔