پاکستان۔ گیس بحران میں اضافہ‘ شہریوں کو مشکل حالات کا سامنا

,

   

اسلام آباد۔ پاکستان میں گیس کے مستقل بحران نے شدت اختیار کرلی ہے‘ جس کی وجہہ سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ گیس کی قلت کی تلافی کے لئے زیادہ قیمت پر گیس خریدنے کے لئے مجبور ہیں۔

جیو نیوز کے بموجب کراچی میں گیس کی قلت کاشکار گھریلو‘ صنعتی صارفین‘ کے ساتھ ٹنڈرس اور چائے کی دوکانیں‘ ہوٹل والے سب پریشان ہیں۔


شدید سردی کا موسم
اس بحران میں مزیداضافہ کی وجہہ شدید سردی کا موسم ہے جس کی وجہہ سے رہائشی علاقے میں گیس کی سپلائی روکنے اور گیس کے دوباء میں کمی پیدا ہورہی ہے‘ جس سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ ہورہا ہے۔

گرجان والا کے مکین اپنے چولہے سلگانے سے قاصر ہیں اور اس کی وجہہ گیس کی قلت ہے اور مہنگے سلینڈرس خریدنے کے لئے وہ مجبور ہیں‘ وہیں زیارت اور کالات میں لوگ اسی کام کے لئے مہنگی لکڑے جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں سی این جی کے ملتان میں اسٹیشن گیس کی قلت کی وجہہ سے بند ہوگئے ہیں‘ وہیں جیو نیوز کے مطابق یہ بھی شہریوں کی پریشانیو ں میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔

کوئٹہ کے نوان‘ کالی‘ سارائب روڈ‘برویری‘ بائی پاس اور دیگر علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی ائی ہیجس کی وجہہ سے گھریلواور کاروباری صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


صنعت کاروں کے ساتھ صدر کا اجلاس
دریں اثناء پاکستان کے صدر عرف علوی نے صنعت کاروں کے ساتھ کراچی کے گورنر ہاوز میں ملاقات کی اور کہاکہ وہ گیس کے بحران کامعاملے پر وزراء کے ساتھ بات کریں گے۔

جیو نیوز کی خبر ہے کہ صدر علوی نے کاروباری کمیونٹی کو بھروسہ دلایاکہ وہ انہیں گیس کے بحران کی بنیادی جڑ سے جانکاری ملی جائے گی اور حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

پچھلے ماہ دی نیوز انٹرنیشنل نے جانکاری دی تھی کہ پاکستان میں 2021جنوری تک گیس کا بحران ہنگامی صورتحال اختیارکرلے گاکیونکہ سوائی گیس پائپ لائن لمیٹیڈ(ایس این جی پی ایل) کو 500ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے اور ان کے پاس توانائی شعبہ کو آر ایل این جی کی سپلائی بند کرنے کے لئے کوئی دوسری صورت موجود نہیں ہے