پاکستان: انتخابی عملے پر مسلح حملہایک پولیس اہلکار ہلاک

   

پشاور : پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں انتخابی عملے پر مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ پختون خوا کی تحصیل کوٹ اعظم میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن کے عملے پر مسلح حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے اور پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔اس دوران ملک بھر میں 128 ملین سے زائد رائے دہندگان نے پاکستان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ اسمبلیاں 5 سالہ دورانیے کے لئے منتخب کی جائیں گی۔قومی اسمبلی کی 266 نشستوں کے لئے 5 ہزار 121 امیدوار اور 4 صوبائی اسمبلیوں کی 593 نشستوں کے لئے 12 ہزار 695 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔