پاکستان جاکر جاوید اختر کی طرح 56 انچ کا سینہ دکھائیں:اُدھو سینا

   

ممبئی : شیوسینا (یو بی ٹی) نے مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کو پاکستان کے لاہور میں ایک ثقافتی تقریب کے دوران 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کے بارے میں ان کے تبصروں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ اخبار سامنا کے اداریے میں ادھو ٹھاکرے زیر قیادت شیو سینا نے کہا کہ لاہور میں اختر کے تبصرے ’’گھر میں گھس کے ماریں گے ‘‘ دھمکیوں کے مترادف ہیں جن کے بارے میں بی جے پی بات کرتی رہتی ہے ۔ جاوید اختر نے کہا کہ 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مجرم آزاد گھوم رہے ،جنہوں نے یہاں سے حملہ کی سازش رچی تھی۔