پاکستان دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا: عمران خان

,

   

اسلام آباد ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہیکہ ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا۔ ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس نہیں جاسکتے، کورونا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے، اس کو پھیلنا ہے۔پاکستانی وزیر اعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بات کرتے ہیں کہ سخت لاک ڈاؤن کرنا چاہئے، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ بہت سے ممالک نے کیسز بڑھنے کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کیا۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہمیں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنا پڑسکتا ہے، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، دنیا بھی یہی مانتی ہیکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن بہتر ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں رضا کاروں کی ضرورت تھی جو ایس او پیز عوام کو بتائیں، ٹائیگرفورس کی اس لیے ضرورت تھی کہ وہ لوگوں کوکوروناسے متعلق سمجھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے رمضان میں فیصلہ کیا کہ مساجد ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے، پولیس فورس اتنی نہیں تھی کہ تمام مساجد میں جاکر ایس اوپیز پر عمل کرائیں، ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے مساجد میں جاکر ایس او پیز پر عمل کرایا۔