پاکستان: دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہو گیا

   

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے موجودہ حکومت کی بدلی ہوئی پالیسی کی وجہ سے ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چہارشنبہ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری افغانستان کی صورتحال کو نہیں سمجھتے ۔ اگر کابل میں حالات خراب ہوئے تو اس کا اسلام آباد پر بھی منفی اثر پڑے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان افغانستان میں “واحد قابل احترام پاکستانی رہنما” ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ افغانوں کے خون سے رنگے نہیں ہیں۔