پاکستان عہدیداروں کا دنیا پر طالبان کو ’موقع“ دینے کا زور

,

   

افغانستا ن میں طالبان کے اہم علاقوں پر قبضے اورجارحانہ کاروائیوں کے خلاف اتوار کے روز امریکہ‘ آسڑیلیا‘ کینڈا‘یوکے اور اسڑیا کے کئی مقامات پراحتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں


اسلام آباد۔ طالبان کے جنگجوؤں کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے بعد اسلام آباد کے اہلکاروں نے دنیا پر زوردیا کہ وہ طالبان کو ایک ’موقع‘دیکر دیکھیں۔ ایکسپریس ٹرابیون کی خبر کے مطابق پاکستان عالمی او رعلاقائی اہم ذمہ داران سے اس پیغام کے ساتھ خاموشی میں بات چیت پر مصروف ہے کہ افغانستان اور مجوزہ حکومت کو یہاں پر تنہا چھوڑ دیاجانا چاہئے اور‘ جس کی قیادت افغان طالبان میں متوقع ہے۔

اس معاملے میں ماہرین نے ایکسپریس ٹرابیون سے کہاکہ پاکستان میں پالیسی میکرس کے درمیان میں یہ بات قابل غور ہے کہ مذکورہ عالمی کمیونٹی کو ہرگز نہیں چاہئے کہ وہ طالبان کے متعلق ایک فیصلے قائم کریں۔

ایکسپرس ٹربیو ن کی خبر ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے چار قومی دورے برائے تاجاکستان‘ ازبکستان‘ ترکمنستان‘ اورایران کے دوران اسی طرح کا پیغام ارسال کیاہے۔ قریشی ممکن ہے کہ او ربہت سارے ممالک کا دورہ کریں گے‘ افغانستان کے مستقبل پر ان کی نظر ہے۔

مذکورہ نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ ایک ایسے وقت میں یہ ڈیولپمنٹ سامنے آیا ہے جب سابق سینٹر مصطفےٰ کمال نے عمران خان کو ان کی ”پراگندہ پالیسیوں“ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو افغانستان کے تئیں ہیں اور کہاکہ ملک نے پہلے ہی بہت ہی بڑی قیمت ادا کی ہے۔