پاکستان میں اقلیتی کی عبادتگاہوں کی تزئین نو کرنے کا فیصلہ

   

لاہور : حکومت پاکستان نے ملک بھر میں واقع اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی تزئین نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقلیتوں کو سیکوریٹی بھی فراہم کی جائے گی اور ان کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کئی گردواروں اور منادر کو ازسرنو تعمیر کیا جائے گا۔ پاکستان میں 6 گردوارہ ہیں اور 1830 مندریں ہیں تاہم صرف 31 مندریں اور گردوارہ کھلے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے سکھوں اور ہندوؤں کے ساتھ بہتر حسن سلوک کیا جائے گا۔