پاکستان میں خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

   

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔ڈھوک کالا خان کے علاقے موبائل ٹاور پر چڑھنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون موبائل ٹاور پر چڑھی ہوئی ہے اور نیچے عوام کی بڑی تعداد جمع ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو کرین کی مدد سے بحفاظت موبائل ٹاور سے اتار لیا تاہم خاتون کے ٹاور پر چڑھنے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔