پاکستان میں رکھشا بندھن کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

   

پشاور۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پشاور میں آباد ہندو فرقہ کے لوگوں نے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے بھائی بہن کا تہوار رکھشا بندھن روایتی جوش و خروش سے منایا۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں ہندوئوں کی کثیر تعداد آباد ہے۔ دریں اثناء عہدیداروں نے بتایا کہ مختلف منادر کے باہر قابل لحاظ سکیوریٹی فراہم کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس مقدس تہوار کے ذریعہ بہن اپنے بھائی کی کلائی پر راکھی باندھتی ہے جس کے عوض بھائی اپنی بہن کی تاعمر حفاظت کرنے کا عزم کرتا ہے اور راکھی بندھوانے کے بعد اپنی بہن کو اپنی حیثیت کے مطابق تحفہ دیتا ہے۔