پاکستان میں سنگ مرمر کی کان میں چٹان کھسکنے سے 19 افراد ہلاک

   

اسلام آباد۔ پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختوانخواہ صوبہ کے ضلع مہمند میں ایک سنگ مرمر کے کان میں اچانک چٹان کے کھسکنے سے اس کے ملبے کے نیچے دب کر کم سے کم 19 کانکنوں کی موت ہوگئی اور تقریبا 20 دیگر کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔نیشنل میڈیا نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب زیارت پہاڑ میں واقع چھ کانیں اچانک دھنس گئیں۔ اس واقعہ میٰں ابتدا میں صرف بارہ کانکنوں کی موت کی خبرسامنے آئی تھی۔بچاؤ افسران نے کل رات اپنا کام روک دیا تھا جسے آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔ بچاؤ اہلکاروں نے اب تک سات اور لاشیں برآمد کی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے ۔ضلع پولس افسر محمد طارق حبیب نے بتایا ہے کہ ملبے میں ابھی تک 15 سے 20 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔