پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگو کا قہر

   

اسلام آباد : پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد اب یہاں ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے ۔پاکستان کے مختلف صوبوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اس قدرتی آفت میں 1500 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی صوبہ سندھ میں ڈینگو بخار کے تقریباً 3,830 معاملے درج کئے گئے ہیں، جن میں کم ازکم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈینگو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔