پاکستان میں شدت کا زلزلہ کم سے کم 20کی موت

,

   

جی ای او کی نیوز کے بموجب محکمہ آفات سماوی نے کہاکہ ہے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
کراچی۔میڈیا کی خبروں کے بموجب جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 5.9شدت کے ایک طاقتور زلزلہ کے بعد300زائد زخمی اور20لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

جی ای او کی نیوز کے بموجب محکمہ آفات سماوی نے کہاکہ ہے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔سیسمالوجی سنٹر کے بموجب زلزلہ کا مرکز ہرنائی کے قریب میں 15کیلومیٹر گہرائی میں تھا۔

علاقائی آفات سماوی انتظامیہ (پی ڈی ایم اے) نے کہاکہ مرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں او ربچے ہیں۔

زلزلہ سے بلوچستان کے کوئٹہ‘ ہرنائی‘ پیشین‘ قلعہ سیف اللہ‘ چمن‘ زیارت‘اور زوہبامتاثر ہوئے ہیں۔

ڈاؤن نیوز پیپر کی رپورٹ کی خبر ہے کہ سوشیل میڈیا پر کوئٹہ شہر میں لوگوں کو زلزلے کے بعد سڑکوں پر دیکھاے جانے والی تصویریں سامنے ائی ہیں۔ مختلف علاقوں میں جھٹکے اب بھی محسوس کئے جارہے ہیں۔

ابتدائی جھٹکوں میں 3:20صبح کے بعدلوگ خوف اور ہراسانی کے عالم میں قرآنی آیتوں کی تلاوت کرتے ہوئے اپنے گھروں سے دوڑ نے لگے تھے۔

راحت کاری اور بچاؤ کی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں‘ اسپتالوں میں ایک ایمرجنسی کا اعلان کردیاگیاہے۔ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر سہیل انور کے بموجب تشویش ناک حالت میں کئی لوگوں کو اسپتال لایاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ کئی لوگ اب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی میں بجلی کی سربراہی مسدود ہیں۔ بچاؤ کاری ذرائع کے بموجب ہرنائی میں 70سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔