پاکستان میں مارکٹس کھل گئیں ، رمضان کی رونقیں بحال

,

   

٭ پاکستان جہاں کووڈ۔ 19 وباء کی وجہ سے مہینہ بھر سے زائد عرصہ سے مارکٹس بند ہیں، رمضان میں پہلی بار ایک ایسے وقت مارکٹ کھول دی گئی جب ملک میں کورونا وائرس کے 30,941سے زائد کیسیس درج کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کی معیشت کو دیکھتے ہوئے اور ملک کے غریب لیبر طبقہ کی پریشانی کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی دی جائے گی جس کے بعد گزشتہ دنوں مارکٹس کھول دی گئیں جس سے رمضان المبارک کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوگئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے تاحال 667 اموات ہوچکی ہیں۔