پاکستان میں مانسون کے دوران 101 اموات

   

اسلام آباد : پاکستان میں 25 جون سے شروع ہونے والے مانسون سیزن کے دوران اب تک تقریباً 101 افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یہ اطلاع دی۔ ملک کا مشرقی صوبہ پنجاب بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 57 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید بارش سے 53 مکانات بھی تباہ ہو گئے ۔