پاکستان میں موسلا دھار بارش،کرنٹ لگنے سے چھ ہلاک

,

   

کراچی،11اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سندھ صوبے کے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح سے ہونے والی موسلہ دھار بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا اور جس سے بجلی کے کچھ کھمبے اور تار پانی میں آگئے جس سے کرنٹ لگنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی ۔اس حادثے کے بعد احتیاط کے طورپر کئی علاقوں کی بجلی سپلائی بند کردی گئی ہے ۔جیونیوز کے مطابق اتوار کو بھی موسلا دھار بارش جاری ہے جس میں سندھ صوبے کے کراچی سمیت کئی شہر بے حد متاثر ہوئے ہیں اور کراچی میں صورت حال بے حد ابتر ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 150.6ملی میٹر کراچی کے سرجانی شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے بعد گلشن حدید مین 149ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ہوائی اڈے پر 126ملی میٹر اور لاندھی میں 117ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 110.7ملی میٹر بارش ہوئی۔بجلی کمپنی ‘کے الیکٹریکل’ نے کئی ٹویٹ کرکے بارش کی وجہ سے بجلی سپلائی بند ہونے اور پانی بھرنے کی صورت حال کے بارے میں لوگوں کو اطلاع دی ہے ۔اس نے کہا کہ بارش کی وجہ سے جن علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے وہاں عام لوگوں کی سکیورٹی کے پیش نظر بجلی سپلائی بند کردی گئی ہے ۔دیگر علاقوں میں مسلسل بارش اور پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں مشکلیں پیش آرہی ہیں۔کمپنی نے کہا،‘‘مسلسل بارش اور پانی بھرنے کی وجہ سے پیدا صورت حال میں بجلی بحالی کی کوشش بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔