پاکستان میں ٹرین حادثہایک ہلاک،16زخمی

   

اسلام آباد : پاکستان میں ٹرین کے ایک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اور 40کے قریب مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی ایکسپریس کو یہ حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔ کراچی سے لاہور جانے والی اس ٹرین کی چھ بوگیاں روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان پٹری سے اتر گئیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہواکہ یہ حادثہ کیوں پیش آیا۔ حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔