پاکستان میں پولیو خوراک پلانے والے کا قتل

   

پشاور 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاک ۔ افغان سرحد کے قریب واقع ایک موضع میں پیر کے روز پولیو کی خوراک پلانے والے ایک گروپ کے رکن کو معمولی سی بحث و تکرار کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور زبیر علی کی پولیو ٹیم کے رکن واجد علی سے کسی بات پر بحث و تکرار ہوگئی۔ واجد علی نے دراصل اپنے متعلقہ افسران کو زبیر علی کی جانب سے گزشتہ مہم کے دوران بھی پولیو خوراک پلائے جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی شکایت کی تھی۔ زبیر علی نہیں چاہتا تھا کہ اس کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جائے۔ حکومت نے بھی یہ اعلان کر رکھا ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے میں پس و پیش کریں گے وہ مستوجب سزا ہوں گے۔ اور اسی بات نے زبیر علی کو مشتعل کردیا تھا۔