پاکستان میں پولیو ویکسینیش مہم مکمل

   

اسلام آباد : پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کے لیے ویکسینیشن مہم مکمل ہو گئی ہے ۔ وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ یہ کارروائی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کچھ حصوں اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی حصے کے سات اضلاع میں کی گئی۔30دیگر اضلاع میں واقع افغان مہاجر کیمپوں میں رہنے والے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے دیئے گئے ۔