پاکستان میں پہلی بار ہندو لڑکی سب انسپکٹر کے عہدہ پر فائز

,

   

اسلام آباد ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبۂ سندھ کے محکمہ پولیس نے پہلی بار کسی لڑکی کو محکمہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس نے صوبائی مسابقتی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی ۔ جیو نیوز کے مطابق پشپا کولہی کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے ۔ اس خبر کو سب سے پہلے انسانی حقوق کے جہد کار کپل دیو نے اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کیا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ہندو برادری سب سے بڑی اقلیت ہے جن کی تعداد 75 لاکھ بتائی جاتی ہے لیکن خود ہندو برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہندوؤں کی جملہ تعداد 90 لاکھ ہے جن میں اکثریت صوبۂ سندھ میں آباد ہے۔