پاکستان میں پہلے کوویڈ۔19 ہاسپٹل کا افتتاح

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا مریضوں کیلئے مخصوص ملک کا پہلا ہاسپٹل کا افتتاح کیا جس میں کوروناکے متعلق مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جائے گا۔ 250 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن ہاسپٹل اینڈ انفیٹیس ٹریٹمنٹ سنٹر (آئی ایچ آئی ٹی سی) کو 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیا گیا۔ پاکستان میں جہاں کورونا انفیکشن سے تاحال 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں 5 ہزار سے زائد افراد اس وباء سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ افتتاح کے بعد عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی طور پر احتیاطی اقدامات پر عمل کرے تاکہ اس وباء کو اس ملک میں مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔