پاکستان میں چار اعلیٰ سطح کے جماعت الدعوہ اور لشکرطیبہ قائدین گرفتار

   

لاہور۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں نفاذ قانون محکموں کو جمعرات کے دن ہدایت دی کہ عہدیدار ملک گیر سطح پر تمام سخت گیر قائدین کو جن کا تعلق عدالت میں زیردوران مقدمات سے متعلق تنظیموں کے ساتھ ہے، گرفتار کررہی ہے چنانچہ لشکرطیبہ اور جماعت الدعوہ کے چار اعلیٰ سطحی قائدین کو جمعرات کے دن شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں پروفیسر ظفراقبال، یحییٰ عزیز، محمد اشرف اور عبدالسلام بھی شامل ہیں۔ یہ تبدیلی مالیاتی کارروائی کی ٹاسک فورس کے قیام کے بعد عمل میں آئی ہے جبکہ اس کا اولین اہم اجلاس پیرس میں جماعت الدعوہ پر نظر رکھنے والی تنظیم کے زیراہتمام مقرر ہے۔