پاکستان میں چکن کا بحران، فی کیلو 422 روپئے

   

اسلام آباد: پاکستان میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی قیمت 422 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔پیر کو بلوچستان اور دور دراز علاقوں میں یہ ریٹ 500 روپے فی کلو کی حد بھی کراس کر چکا تھا۔ ایسے میں وزرا اس مہنگائی کی وجہ مافیا کو قرار دے رہے ہیں۔ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’جس طرح چینی اور آٹا مافیا کے خلاف حکومت نے کارروائی کی ہے بالکل اسی طرح اب پولٹری مافیا کے خلاف بھی کارروائی کا وقت آگیا ہے اور اس صنعت کو بھی اب ریگولیٹ کیا جائے گا۔