پاکستان میں ہمہ قومی بحری مشق شروع

   

کراچی 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پانچ روزہ ہمہ قومی بحری مشق ’امن ۔ 19‘ آج ساحلی شہر کراچی میں شروع ہوئی جس میں 46 اقوام حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نیوی کے جہاز، آبدوز، کشتیاں، مرینس اور اسپیشل فورسیس اِس مشق میں پاکستان ایرفورس، پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرس کے ساتھ حصہ لیں گے۔ اِس موقع پر پاکستان کے بشمول 46 ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔