پاکستان میں 6.5 لاکھ حاملہ خواتین پر خصوصی توجہ درکار

   

اسلام آباد : یو این پاپولیشن فنڈ نے شدید سیلاب سے متاثرہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی نازک صورتحال کو اجاگر کیا ہے ۔ اس نے کہا کہ کم از کم 6 لاکھ 50 ہزار حاملہ خواتین کو خصوصی توجہ درکار ہیں ۔ ان میں سے 73 ہزار کی آئندہ ماہ زچگی متوقع ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کیلئے ہیلت سرویس کی فراہمی دوہرا چیلنج بن کر ابھر آئی ہے ۔ یو این ایجنسی نے متنبہ کیا کہ حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ کم عمر لڑکیاں بھی مشکل حالات سے دوچار ہیں ۔