پاکستان میں 60 سالہ شخص کا وزن 330 کیلو !

,

   

لاہور ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان میں ایک پاکستانی شخص موٹاپے کے سبب سخت مشکلات سے دوچار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نور الحسن لیٹ کر کھانا کھاتے ہیں کیونکہ بیٹھ کر کھانے کی کوشش میں اِن کے ہاتھ میز تک نہیں پہنچ سکتے اور کھانے اور ان کے درمیان ان کا پیٹ حائل ہو جاتا ہے۔وہ سوتے بھی پیٹ کے بل ہیں کیونکہ اگر سیدھا لیٹیں تو ان کا دم گھٹنے لگتا ہے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے رہائشی 60 سالہ نورالحسن گذشتہ تقریباً آٹھ برس سے یہ معمول اپنانے پر مجبور ہیں۔ اس کی وجہ ان کا غیر معمولی وزن ہے جو اس وقت 330 کلو گرام ہے۔ان کی نقل و حرکت ایک ہی کمرے تک محدود تھی اور رفع حاجت کے لیے بھی ایک مخصوص کرسی انھوں نے اسی کمرے میں رکھی ہوئی تھی۔نورالحسن کو حال ہی میں آرمی کی فضائی ایمبولینس سے لاہور پہنچایا گیا اور اب لاہور کے شالیمار ہسپتال میں وہ انتہائی درجے کے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرجری کے منتظر ہیں۔