پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ منظورکیا

   

اسلام آباد: پاکستان نے قرض کے پروگرام کو بحال کرنے کے لئے قرض دہندہ کی جانب سے مقررکردہ شرائط کو پوراکرنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اپنی پالیسی شرح میں دو فیصد اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت دیر رات تک جاری رہی۔ بین الاقوامی قرض دہندہ کے حکام ہر پہلو کا جائزہ لے رہے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اپنی پالیسی ریٹ کو دو فیصد بڑھانے پر متفق ہوگیا ہے جو فی الحال 17 فیصد ہے ۔